وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ

108

کوئٹہ18فروری(اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا دورہ کرکے وہاں گذشتہ روز کے بم دھماکے کے زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی۔ ان سے خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی کیفیت کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،وزیراعلیٰ نے ایک شدید زخمی کو ایئر ایمبولینس کے ذریعہ فوری طور پر کراچی منتقل کرنے کی ہدایت کی جس کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، اس موقع پر زخمیوں کے عزیزواقارب سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی، اس ضمن میں صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کرے گی اور دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

وی این ایس، کوئٹہ

Download Video