وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

128

کوئٹہ، 18 فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔سیکریٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور منصوبے کے کنسلٹنٹ کی جانب سے اجلاس کو منصوبے کی اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی جلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تقریباً 2.48ارب روپے کی لاگت کے اس منصوبے کے تحت کوئٹہ شہر میں فائبر آپٹک نظام سے منسلک 1426کیمرے نصب کئے جارہے ہیں جبکہ شہر میں آمدورفت کے چھ مقامات پر سیکیورٹی کا موثر نظام بھی قائم کیا جارہا ہے جہاں ایسے جدید کیمرے نصب ہوں گے جو گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے ذریعہ فوری طور پر ان کا مکمل ریکارڈ کنٹرول روم تک پہنچائیں گے، سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ایک جدید کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے، کوئٹہ کے تمام پولیس تھانوں کو فائبر آپٹک اور ریڈیو کمیونیکیشن کے ذریعہ مرکزی نظام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جبکہ تاریکی میں دیکھنے والے تھرمل کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے، اجلاس کو بتایا گیا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کا سیکیورٹی میکنزم چار مواصلاتی سطحوں پر مشتمل ہوگا جو ایک دوسرے کو بیک اپ دیں گے زیراعلیٰ نے اس موقع پر سیف سٹی پروجیکٹ کو سمارٹ پروجیکٹ میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے پروجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سیف سٹی پروجیکٹ اہمیت کا حامل ہے۔ اجلاس میںچیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، سیکریٹری خزانہ، ڈی آئی جی کوئٹہ اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وی این ایس، کوئٹہ

Download Video