پاکستانی طلبہ کے بناے گئے  انوویٹو سیلوشن  نے ٹیکنالوجی  کی  انڈسٹری میں پاکستان کا مستقبل روشن کر دیا ہے: شفقت محمود

156

اسلام آباد ، 18 فروری (اے پی پی):  وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نےکہا ہے  کہ پاکستانی طلبہ کے بناے گئے  انوویٹو سیلوشن  نے ٹیکنالوجی  کی  انڈسٹری میں پاکستان کا مستقبل روشن کر دیا ہے۔

 منگل کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکرو سافٹ پاکستان کے زیر اہتمام مائیکروسافٹ کے امیجین کپ فائنل 2020 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا ایونٹ ان کے لئے بہت اچھی  امید لایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور امیجن کپ میں ان کی شرکت نے ملک کا مستقبل روشن کر دیا  ہے۔

  شفقت محمود نے کہا کہ حکومت انٹرپرینیورشپ کے لئے ایک اہم پروگرام شروع کرنے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں حکومت مختلف یونیورسٹیوں اور ٹی وی ای ٹی  انسٹی ٹیوٹ میں انکیوبیشن مراکز قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان مراکز میں منفرد اور خصوصی ایجادات متعارف کروائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بہترین آئیڈیا کو فنڈز بھی فراہم کرے گی تاکہ اسے مارکیٹ میں لانچ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ذہین نوجوانوں کو اپنے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لئے فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے امید کی کہ آئندہ چند سالوں میں نئی ​​ایجادات اور آئیڈیاز  کی مزید نمائش ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کی معیاری تعلیم ، ہنر اور مہارت کی ترقی کے فروغ میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک اور آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے نوجوانوں  پر انویسٹمنٹ کر رہی ہے-

وی این ایس  اسلام آباد

Download Video