کیڑے مار ادویات کی درست فراہمی انتہائی ضروری ہے: خسرو بختیار

117

اسلام آباد، 25 فروری (اے پی پی ) :پاکستان میں ایف اے او کی نمائندہ محترمہ مینا ڈاو لٹیچی نے وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ پنجاب میں ٹڈیوں کے حالیہ واقعات کے بارے میں ایف اے او کے ٹھوس تکنیکی مشورے پرعمل درآمد کیا جائے کیونکہ اس صوبے میں چنے کی فصل پر ٹڈیوں کے حملے کی اطلاع ، بین الاقوامی بہترین طریقوں پر رہنمائی اور حفاظتی معیارات کے ساتھ کیڑے مار دواو ¿ں کے استعمال کی ہدایات جاری کیں۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کیمیائی کیڑے مار ادویات کے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور ماحولیات پر کم سے کم اثر ڈالنے والے کیمیائی کیڑے مار دواو ں کی سفارش کی۔ ایف اے او کی نمائندہ نے کہا کہ ہمارے پاس ایف اے او کی ہیڈ کوارٹر میں ہمارے تکنیکی ماہرین ہیں جو حکومت پاکستان کے ساتھ اس بارے میں اپنی مہارت شیئر کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے متاثرہ علاقوں میں ٹڈیوں کی موثر نگرانی کے لئے ای لوکسٹ آلات کی فوری فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے او کی نمائندہ نے ای لوکسٹ والے سامان فراہم کرنے کی تصدیق کی جس کے لئے متاثرہ علاقوں میں جی پی ایس کی سہولت درکار ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کیڑے مار ادویات کی درست فراہمی انتہائی ضروری ہے اور ہم غلط کیڑے مار ادویات کے استعمال سے خاتمہ نہیں کرسکتے

محترمہ مینا نے کہا کہ ایف اے او غیر جانبدار کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے آئندہ ماہ کے اوائل میں ابوظہبی میں پاکستان ، ہندوستان ، ایران اور افغانستان سمیت خطے میں ٹڈیوں سے متاثرہ ممالک کی رابطہ میٹنگ کا اہتمام کرنے جارہی ہے۔ وفاقی وزیر نے ایف اے او کی کاوشوں کو سراہا اور ٹڈیوں پر قابو پانے کیلئے بغیر کسی وقفے کے مشترکہ ورک پلان تیار کرنے پر زور دیا۔

وی این ایس  اسلام آباد

Download Video