کراچی 25 فروری (اے پی پی )؛ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شجرکاری کیلئے لگائے گئے پودوں کا معائنہ
کر تے ہو ئے کہا کہ اپنی نئی نسل کیلئے سرسبز ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے اعلا ن کیا کہ لیاری کے بچوں کے لئے والی بال کورٹ، فٹبال اور باکسنگ رنگ پر مشتمل پلے ایریا بھی بنایا جائے گا۔اور میں پیپلزاربن فارسٹ منصوبے کے جائزے کے لئے یہاں کا دورہ کرتا رہوں گا،
بلاول بھٹو زرداری نے چار فروری کو لیاری ایکسپریس وے کے قریب پیپلزاربن فارسٹ منصوبے کا افتتاح کیا تھا انہوں نے سندھ حکومت کو شجرکاری منصوبے کے پہلے فیز کی تکمیل کیلئے تین ماہ کا وقت دیدیا۔
وی این ایس اسلا م آباد











