پشاور، 27فروری(اے پی پی): مردان سٹی پولیس سٹیشن نے کامیاب کاروائی کرکے بین الاضلاعی کار لفٹر گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او مردان سجادخان نے کارروائی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار گروہ گاڑیوں کو ٹمپرنگ کرنے کے بعد جعلی رجسٹریشن کے ذریعے ملاکنڈ ایجنسی میں فروخت کرتے تھے جبکہ گروہ کے قبضہ سے ہری پور سےچوری کیا گیا فلائنگ کوچ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ گرفتار کار لفٹروں کے سرغنہ کا تعلق ضلع صوابی جبکہ دیگر اراکین کا تعلق پارہوتی مردان اور درگئی ملاکنڈ سے ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
سورس : وی این ایس ،











