اسلام آباد، فروری 27 (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی رات اور جمعہ کے روز خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران اسلام آباداور بالائی /وسطی پنجاب میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔
آج کم سے کم درجہ حرارت ، اسکردو ،کالام،استور میں منفی04 ، پاراچنار،گوپس منفی02 اورہنزہ 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اے پی پی/سدرہ/نورین











