اسلام آباد،( دوحہ ):28 فروری (اے پی پی ):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل کا دن افغانستان اور افغان عوام کے لیے بڑ ا دن ہے، افغانستان امن اور مفاہمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔
قطر کے شہر دوحہ میں افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ شاہ محمود قریشی نے امید کا اظہار کیا کہ کل کا معاہدہ انٹرا افغان مذاکرات کے لیے راہ ہموار کر یگا، انہوں نے کہا کہ اللہ کرے افغانستان میں امن و استحکام آ ئے۔
سورس:وی این ایس،اسلام آباد