سکھر،04مارچ(اے پی پی ): بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و جبر،مساجد، عبادگاہوں پر انتہا پسندوں کی جانب سے حملوں، پر تشدد واقعات کے خلاف جامعتہ العین سکھر کے زیر اہتمام مکرانی جامح مسجد بندر روڈ سکھر سے پریس کلب سکھر تک ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے بھارتی وزیر نریندر مودی کا پتلہ اور بھارتی پرچم نذر آتش کرکے بھارت مخالف شدید نعریبازی کی گی۔
ریلی کی قیادت جامعتہ العین سکھر کے نامور عالم دین مولانا مفتی چمن زمان قادری،مولانا نازک سعیدی،سنی تحریک کے حافظ محبوب سہتو و دیگر علمائے کرام نے کی جبکہ ریلی میں طلباءنے بھی شرکت کی شرکاءریلی سے خطاب کرتے مذکورہ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ انتہاپسند بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، بھارت میں مسلمانوں کی مساجد، عبادت گاہوں پر حملوں سمیت مسلمانوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، آج کشمیر سمیت بھارت میں جس طرح مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
رہنماﺅں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک کے سربراہ اپنے اتحاد کو یقینی بنائیں اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم بند کرانے کیلئے میدان میں آکر بھرپور احتجاج کریں اور سفارتی سطح پر بھارت سے تعلقات ختم کریں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں انتہا پسند نریندر مودی کی جانب سے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کا نوٹس لیکر ظلم و جبر اور پر تشدد واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں۔بصورت دیگر دنیا بھر کے مسلمان یکجا ہوکر بھارت کو نیست و نابود کر دینگے۔ اس موقع پرعالم اسلام کی سربلندی مسلمانوں پر مظالم کے خاتمے کیلئے دعا بھی کی گئیں۔
وی این ایس سکھر











