جمعرات سے ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

146

اسلام آباد، مارچ 4 (اے پی پی): محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ کے دوران مل کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوٸ کی ہے۔جمعہ اور ہفتہ کے روز اسلام آباد، خیبر پختو نخوا،پوٹھوہار اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارشوں سے ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، ڈی آئی خان،بنوں،کرک ، وزیرستان کے پہاڑی ندی نالوں میں بروزجمعرات/جمعہ جبکہ دیر،مالاکنڈ،سوات،پشاور،مردان ،ہزارہ اورکشمیر کے پہاڑی ندی نالوں میں بروزجمعہ/ہفتہ طغیانی کا خدشہ ہے۔موسلادھار اور مسلسل بارشوں کیوجہ سے کشمیر،گلگت،مالاکنڈ،دیر اور ہزارہ کی پہاڑی شاہراؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔غیر معمولی بارشوں،ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے خیبر پختو نخوا اور بالائی پنجاب میں گندم کی فصل کو جزوی نقصان کا خدشہ ہے اور اس دوران تمام متعلقہ حکام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گٸ ہے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video