اسلام آباد , 10 مارچ (اے پی پی) : ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کی 132 ملین کی دیہی آبادی میں 65 ملین خواتین ہیں، 62 فیصد دیہی خواتین زرعی شعبہ میں کام کرتی ہیں ان میں سے 19 فیصد خواتین معاوضہ کے تحت کام کر رہی ہیں۔دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے زمین کی ملکیت کے حقوق انتہائی ضروری ہیں، زمین کی خریداری یا وراثتی زمین کا مالک بننے سے خواتین کے استحصال اور صدیوں پرانی رسموں کے خاتمہ سے دیہی خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے میں مدد ملے گی، زمین کی ملکیت رکھنے کا حق ملنے سے دیہی علاقوں کی خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنایا جا سکے گا۔ ویمن پراپرٹی ایکٹ 2019ءپر عملدرآمد سے دیہی خواتین کی ترقی میں معاونت حاصل ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او)، یو این ویمن پاکستان اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے خواتین کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وی این ایس اسلام آباد