قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹئ اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا

170

اسلام آباد،10 مارچ (اے پی پی ):قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹئ اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان کے ریکوڈک کے سونے اور تانبے کے ذخائر بیچ کر ملکی قرضے اتارنے کے خلاف توجہ دلاو نوٹس پیش کیا گیا۔

توجہ دلاونوٹس اسلم بھوتانی آغا حسن بلوچ اور ہاشم نوتیزئی نے پیش کیا ہے۔

ممبر قومی اسمبکی اسپم بھوتانی نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا بلوچستان سے 1952سے گیس نکل رہی مگر اسے بہت ہی کم ملی۔

بارہ سو میگا واٹ بجلی بلوچستان پیدا کررہا ہے مگر مل سات سو میگا واٹ ہے ۔  قرضے پورے پاکستان نے کھائے اب قرضہ بلوچستان کے وسائل کو بیچ کر اتارنا کہاں کا انصاف ہے ۔

اسلم بھوتانی نے کہا کہ ہمارے صوبے کے حصے میں جتنا قرضے کا حصہ آتا ہے وہ دینے کو تیار ہیں کیونکہ اب  ہمارا نوجوان یہ بات قبول نہیں کرے گا ۔  آغا حسن بلوچ نے سوال کیا کہ بتایا جائے وزیر اعظم نے کیسے کہہ دیا کہ ریکوڈک بیچ کر قرضے اتاریں گے۔ بلوچستان حکومت کو مکمل اختیار دیں۔ ہاشم نوتیزئی نے کہا بتایا جائے وزیر اعظم نے بلوچستان حکومت سے پوچھ کر ریکوڈک کے بارے میں بات کی۔ ہریکوڈک سونے چاندی اور تانبے کا دوسرا بڑا ذخیرہ ہے ہ۔ اس طرح کے بیانات سے گریز کیا جائے۔

ممبر قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی کا کہنا تھا کہ صوبے کا شیئر ریکوڈک میں پچیس فیصد ہونا چاہئے۔

پارلیمانی سیکرٹرئ نے کہا ریکوڈک پر جو کیا سابق حکومتوں نے کیا ہم بلوچستان حکومت کی مشاورت سے چلیں گے۔

سردار اختر مینگل نے کہا وزیر اعظم کے بیان کا جواب نہیں دیا گیا۔

وزیر مملکت  برائے پارلیمانئ امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ پسماندہ علاقوں کی بات کی ۔ وزیر اعظم کسی زبان علاقہ نہیں پاکستان پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم تمام صوبوں کو انصاف سے چلانا چاہتے ہیں ۔ کسی بھی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان اور سابق فاٹا کے بغیر منصوبے نہیں ہوں گے بلوچستان کے وسائل سب سے پہلے بلوچستان کے لئے ہیں ۔انہوں نے کہا کوئی بھی ایسا اقدام نہیں ہوگا جس سے بلوچستان کے لوگوں کو تحفظات ہوں۔ سینٹ الیکشن خفیہ کی بجائے شو آف ہینڈ سے کرانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش۔ بل تحریک انصاف کے رکن جنید اکبر نے پیش کیا۔ سینٹ الیکشن میں منڈی لگنے کا راستہ روکا جائے۔اس بل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے سیاستدان بدنام ہوتے ہیں ۔ اپوزیشن سے درخواست ہے کہ چھانگا مانگا سیاست دفن کرنے کے لئے اس بل کی حمائت کرے۔

علی محمد خان نے کہا وزیر اعظم عمران خان تو پہلے ہی  کہ چکے ہیں شو آف ہینڈ کے ذریعے سینٹ الیکشن ہونا چاہئے۔  مخالفت  نہ ہونے کی بناء  بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت ایکٹ 2011میں ترمیم کا بل پیش، حکومت کی طرف سے مخالفت نہ کرنے پر بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

سرکاری ملازمین کی دہری شہریت پر پابندی کے لئے بل ایوان میں پیش کردیا گیا۔ بل جام عبدالکریم نے پیش کیا،وزیرمملکت علی محمد خان نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ڈپٹی سپیکر نے بل مزید غور کے لئے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا

بل کے تحت تعلیمی اداروں میں طلباء کے منشیات سے متعلق ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

بچیوں اور بچوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا بل پیش۔ بل ن لیگ کے رکن کھیئل داس کوہستانی نے پیش کیاحکومت کی حمایت پر بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video