ہنگوپولیس نے ابراہیم زئی اندھے قتل لرزہ خیزواردات کاسراغ لگالیا

115

ہنگو، 16 مارچ ( اےپی پی):  ہنگوپولیس نے ابراہیم زئی اندھے قتل لرزہ خیزواردات کاسراغ لگالیا۔پولیس نے واردات میں ملوث چچازاد ملزم کوبے نقاب کرکے حراست میں لے لیاہے۔گرفتار قاتل کے قبضے سے آلہ قتل برآمدکرکے تحویل لے لیاگیاہے۔ملزم نے14مارچ کی  شب کوگھریلوتنازعہ پرفائرنگ کرکے اپنے چچازادکوموت کے گھاٹ اتاردیاتھا۔زیرحراست ملزم کوتھانہ سٹی میں درج قتل کے جرم پرمبنی ایف آئی آر میں باضابط طورپرنامزدکردیاگیاہے۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے چچازادکوقتل کرنے کی واردات میں ملوث ہونیکااعتراف جرم کرلیاہے۔ڈی ایس پی سٹی حافظ محمدنزیرخان نے ایس ایچ اوسٹی شاہ دوران خان اورتفتیشی آفسرعبدالرحمن خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب کونامعلوم افرادنے تھانہ سٹی کے علاقے ابراہیم زئی میں شہریارحسین کوبے دردی سے قتل کیاتھا۔واقعے کامقدمہ تھانہ سٹی میں مقتول کی ماں کی مدعیت میں درج کرلیاگیاتھا۔واقعے کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اونے ملزمان کی گرفتاری جلدسے جلدعمل میں لانے کے سخت احکامات جاری کئے تھے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ ایس ایچ اوسٹی شاہ دوران اورتفتیشی ٹیم نے ان کی قیادت میں جدیدسائنسی خطوط پر تفتیش اورجدوجہدسے کام کرتے ہوئے شہریارحسین کے اندوہناک قتل کی واردات میں ملوث ملزم کادس گھنٹوں کے اندر سراغ لگاکرانہیں گرفتارکرلیا۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ زیرحراست ملزم عباس علی ولدتصدیق حسین کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمدکرکے قبضے میں لے لی گئی ہے۔ڈی ایس سٹی حافظ محمدنزیرخان نے بتایا کہ ملزم نے مستورات کے تنازعہ پراپنے چچازادکوموت کے گھاٹ اتارکرقتل جیسی سنگین واردات برپاکی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اندھے قتل کی لرزہ خیزواردات میں ریکارڈ وقت میں ملزم کوگرفتارکرکے پولیس نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اورزیرک پن کامظاہرہ پیش کیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسرکوہاٹ طیب حفیظ چیمہ اورڈی پی اوشاہداحمدخان کی قیادت میں ہنگوپولیس نے اندھے قتل کے متعددواقعات میں ریکارڈوقت میں تمام ملزمان کوگرفتارکرکے اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کاثبوت پیش کیاہے۔ڈی ایس پی حافظ محمد نزیرخان نے میڈیا کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ہنگو پولیس نے محض ڈھائی ماہ کے عرصے میں ریکارڈ کاروائیاں کر کے پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چالیس سے زائد اشتہاریوں کو اس دوران گرفتار کیا گیا اور درجنوں کاروائیوں میں بڑے پیمانے پر اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں۔ا نہوں نے بتایا کہ تھانہ ہنگو پولیس کی جرائم کی روک تھام میں کارکردگی مستحسن اور قابل ستائش ہے۔

وی این ایس،  ہنگو