قرنطینہ سینٹر سکھرمیں مقیم وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہوگئی

281

سکھر۔ 16مارچ(اے پی پی):  تفتان سے سکھر کی لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں لائے گئے 293 زائرین میں سے مزید 37 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اور اس طرح قرنطینہ سینٹر سکھرمیں مقیم وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہوگئی ہے، سندھ حکومت نے تصدیق کردی،سکھر کے مذید37 زائرین کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مثبت رپورٹس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے

 اور تفتان سے سکھر آئے 50 زائرین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ،سکھر میں مزید 37 زائرین کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ سینٹر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں اور تعینات عملے کو مزید حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،سکھر کے قرنطینہ سینٹر سے 293 زائرین کے خون کے ٹیسٹ کراچی روانہ کیے گئے تھے جن میں سے 50 کے نتائج مثبت آئے ہیں تاہم تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے، سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے ،ترجمان حکومت سندھ نے بتایا کہ تفتان سے سکھرآنے والے اب تک 61 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 26 کیسز کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ تفتان سے سکھرآنے والے مزید 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 10 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

وی این ایس، سکھر