چائنیز ماہرین صحت اور ڈاکٹرز کے ساتھ خیبرپختونخوا کے ماہرین صحت اور ڈاکٹرز کا کرونا وائرس کے حوالے ویڈیو کانفرنس سیشن کا انعقاد

151

پشاور، 17مارچ(اے پی پی): مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کے ماہرین صحت اور ڈاکٹرز نے آج چائنیز ماہرین صحت اور ڈاکٹرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سیشن کا اہتمام کیا۔

سیشن میں کرونا وائرس، وائرس کی تشخیص اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ چائنیز ماہرین صحت اور ڈاکٹرز نے چائنہ میں کرونا وائرس کنٹرول کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات اور وائرس کی تشخیص سے متعلق خیبرپختونخوا کے ماہرین صحت اور ڈاکٹرز کو آگاہ کیا جبکہ خیبرپختونخوا کے ماہرین صحت اور ڈاکٹرز نے چائنیز ماہرین صحت اور ڈاکٹرز سے کرونا وائرس اور تشخیص سے متعلق سوالات کیے۔

وی این ایس  پشاور

Download Video