لاہور, 20 مارچ (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان کے والد آغا ارشد اور انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے لیے فاتحہ کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پوری قوم شہداء افواج پاکستان کے اہل خانہ کیساتھ ہے۔
گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔ ملکی دفاع کیلئے قر بانیاں دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قر بانیاں دنیا کیلئے مثال ہیں۔
وی این ایس لاہور