پشاور،20 مارچ(اے پی پی): کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 4 مختلف مقامات کو قرنطین مرکز قرار دیدیا گیا ہے، جسمیں پشاور یونیورسٹی کا ہاسٹل بھی شامل ہے۔
یونیورسٹی کا ہاسٹل 48 کمروں پر مشتمل ہے جس کو طلبہء سےخالی کرایا جارہا ہے۔ ہاسٹل میں 12 غیرملکی طلبہء بھی ٹھرے ہوئے ہیں جنمیں 8 کا تعلق یمن اور 4 کا تعلق افغانستان سے ہے اور انکے لیے متبادل ہاسٹل کا بندوبست کردیاگیاہے۔
یہ غیرملکی طلبہء بھی اپنا سامان سمیٹ کر دوسرے ہاسٹل میں جانیکی تیاریاں کررہے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ضلعی میڈیکل افسروں کو متعلقہ عمارتوں میں میڈیکل سٹاف بھجوانے کی ہدایت ہوئی ہے اور قرنطینہ کی حدود میں شہریوں کی آمدورفت پر سخت پابندی لگا دی گئی ہے۔
وی این ایس، پشاور