معاشرتی دوری موجودہ حالات میں ہمارا قومی فریضہ ہے اسلئے ہر کوئی اسے ایمانداری سے نبھائے: کامران بنگش

250

پشاور، 20مارچ(اے پی پی): ‏وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ میری خصوصی اور ذاتی درخواست ہے ہر شخص سے چاہے وہ میرے حلقے پی کے 77 سے ہو یا کسی اور علاقے سے،خدارا حفاظتی اقدامات اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فیملی کو حفاظتی اقدام کے طور پر دور رکھا ہوا ہے اور انکا سماجی میل جول ایک لحاظ سے ختم کردیا ہے تاکہ وہ اس موذی مرض سے بچ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسطرح مجھے اپنے گھر والے عزیز ہیں اسطرح اپنی عوام بھی عزیز ہے پھر چاہے وہ میرے حلقہ کا ہو یا نہ ہو اور اسکی سیاسی وابستگی چاہے کسی بھی جماعت سے ہو، کیونکہ یہ وقت ہے اپنی قوم کے ساتھ دینے کا اور انکی راہنمائی کرنے کا، لہذا اس وقت ضروری یہی ہے کہ ہم اپنا سماجی میل جول کم سے کم کریں اور محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

وی این ایس، پشاور