کوئٹہ ،25 مارچ (اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سبی کا دورہ کیا- کمشنر سبی ڈویژن نے وزیراعلیٰ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی – وزیر اعلیٰ نے سبی ڈی ایچ کیو میں قائم قرنطینہ اور آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا ۔
وزیر اعلیٰ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام اضلاع میں قرنطینہ اور آئسولیشن مراکز کے قیام کے لیے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے اور تمام ڈویژنل کمشنرز اپنے تمام اضلاع میں کورنا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کو یقینی بنائیں عوام میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے اور عوام کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں، بلوچستان بھر میں جاری لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اے پی پی /کوئٹہ/حامد