لاہور، مارچ 31(اے پی پی): کورونا وائرس کی علامات اور اس سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹر وسیم عباس نے کہا ہے کہ اگر آپ کو کھانسی بخار اور سانس پھولنے کا مسئلہ ہے اور آپ 14دن بین الاقوامی سفر پر رہے ہیں یا آپ کے ایسے لوگوں سے روابط رہے ہیں جو اس بیماری میں مبتلا ہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
منگل کو جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر وسیم عباس نے عوام سے اپیل کی کہ محکمہ ہیلتھ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو مکمل طور پر ائسولیٹ کرلیں تاکہ اس بیماری سے آپ اور آپ کی فیملی مکمل طور پر محفوظ رہ سکے۔
اے پی پی /لاہور/قرۃالعین