پشاور،31مارچ(اے پی پی): سٹی پولیس مردان نے لاک ڈاون کا سلسلہ مزید سخت کرتے ہوئے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ تحصیل کاٹلنگ ، رستم اور تحت بھائی میں بھی مکمل لاک ڈاون کردیا تاکہ کرونا کی تباہ کاریوں سے عوام کو بچایا جاسکے۔
مردان پولیس کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت بنیادی ضروریات کے علاوہ دیگر پبلک مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ و موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ شہر کے داخلی راستوں پر مزید 14 ناکہ بندیاں قائم کرلی گئی ہیں۔
مردان ڈی پی او سجاد خان نے عوام کو تنبیہ کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری رکھی جائینگی اس لیے عوام دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی پابندیوں پر سختی سے عمل کریں۔
اے پی پی /صائمہ حیات/قرۃالعین











