ڈی پی او مردان سجادخان کا پولیس لائن مردان کا دورہ، پولیس افسران وجوانوں میں حفاظتی کٹس تقسیم

138

پشاور، 02 اپریل(اے پی پی): کرونا وائرس پھیلنے کی خدشات کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی صحت کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او نے مردان سجاد خان نے آج پولیس لائن مردان کا دورہ کیا اور اس موقع پر پولیس افسران وجوانوں میں جدید گلاسز، ماسک، دستانے، صابن اور ہینڈ سینیٹائزر وغیرہ پر مشتمل مزید حفاظتی کٹس تقسیم کیں جبکہ پولیس لائن، تھانوںاور چوکیات وغیرہ کے لئے جدید الیکٹرک سپرے مشینز بھی فراہم کئے۔

اسکے علاوہ پولیس کے زیر استعمال جگہوں جیسے واش بیسن، باتھ رومز، جائے طعام اور مساجد میں بھی صابن اور ہینڈ سینیٹائزر کا اہتمام کیا گیا تاکہ پولیس افسران وجوان حفاظتی تدابیر اپنا کر اس موذی مرض سے خود کو محفوظ رکھ کر عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی  بطریق احسن سرانجام دے سکیں۔

بعد ازاں ڈی پی او نے شہری علاقوں کے بازاروں کا بھی دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں پر موجود پولیس افسران وجوانوں کو عوام کے لئے کئے گئےحفاظتی انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اے پی پی /صاءمہ/ریحانہ