وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بنوں یونیورسٹی میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کیلئے قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ

102

پشاور،2 اپریل(اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج بنوں یونیورسٹی میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کیلئے قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا جہاں  انہوں نے  وہاں پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ کو بریفینگ دیتے ہوئے کمشنر بنوں عادل صدیق نے بتایا کہ پورے ڈویژن میں 19 جبکہ صرف ضلع بنوں میں 7 قرنطینہ مرکز قائم ہیں جن میں 1700 سے زائد افراد کورکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ بنوں ڈویژن میں تین آئسولیشن مراکز قائم ہیں جبکہ باہر ممالک سے آئے ہوئے 1100 افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے ۔

اس موقع  پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین