لاہور،03 اپریل (اے پی پی): معروف اداکار محمد قوی خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے بارے پوری دنیا کے لوگوں کو آگاہی دی جارہی ہے۔ اس کا علاج صرف اور صرف احتیاط ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض سے جتنا ہوسکے بچیں اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی بار بار معافی مانگیں۔ وہ ذات بہت غفورالرحیم ہے۔ اس کا وعدہ ہے میں لوگوں کو معاف کرنے والا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے تمام ادارے مثلاً فوج، پولیس اور صحافی سب اپنی اپنی ذمہ داری بروقت نبھا رہے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ ان کا بھرپور ساتھ دیں۔
اے پی پی /لاہور/نورین