پشاور، 06 اپریل (اے پی پی): پشتو زبان کے معروف گلوکار عرفان خان نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے احساسات اور جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور صفائی کا خیال رکھیں، ہمیں حکومت کی جانب سے کرونا کے حوالے سے جاری کئے گئے احکامات پر سختی سے عمل کرنا چاہیے تاکہ اس وبا پر قابو پانا ممکن ہوسکے۔
ویڈیو پیغام میں اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئےعرفان خان نے کہا کہ احتیاط میں کمی سے یہ وبا پاکستان پہنچ گئی اور اب اس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے۔
اے پی پی /صائمہ حیات/نورین