بچے گھر سے باہر غیر محفوظ ہیں، ان کو گھر پر رکھیں تاکہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ رہیں: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو

146

لاہور، 6 اپریل (اے پی پی): چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس بچوں اور بڑوں دونوں کو متاثر کرتا ہے۔

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بھکاری بچوں کے والدین کے لئے جاری   اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے  کہا کہ وہ افراد جنہوں نے بچوں سے بھیک منگوانے کو بطور ذریعہ معاش بنایا ہے وہ اس وقت ہوش کے ناخن لیں۔بچے سڑکوں پر غیر محفوظ ہیں، ان کو گھر پر رکھیں تاکہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ رہیں۔

اے پی پی /لاہور/نورین