شیخ رشید احمد کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد، کورونا سے نجات کی دعاؤں کی اپیل

107

اسلام آباد، 12 اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اتوار کو جاری اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر میں بلخصوص پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حضرت عیسی علیہ السلام کا پیغامِ محبت آفاقی ہے، دنیا کو اس پیغام کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو کورونا وائیرس جیسی وباؤں سے نجات کے لئے آج بھی کسی معجزے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے اپیل کی کہ مسیحی برادری ایسٹر کے موقع پر کورونا کی وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کریں اور اپنے گھروں میں قیام کریں۔

اے پی پی/ سہیل/ریحانہ