لاہور،13 اپریل (اے پی پی): محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وہ تمام مریض جو کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں ان کو اپنے گھروں میں جانے کی اجازت مل گئی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی حسین بہادر نے ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق فارمA اور فارم B صرف قرنطینہ مکمل کرنےاور کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے لیے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کے لیے ٹیسٹ منفی ہونا صرف کرونا کے مریضوں کے لیے ضروری ہو گا، جبکہ قرنطینہ کے مریضوں کے علاوہ ہر فرد کو ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق قرنطینہ میں 14 دن مکمل کرنے اور محکمہ ہیلتھ کیجانب ٹیسٹ نیگٹیو آنے والوں کو اپنے اپنے صوبوں میں جانے کے لیے پرفارمہ جاری کیا جائے گا ۔
اے پی پی /لاہور/نورین











