لاہور، 14اپریل(اے پی پی): صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اورچیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت صوبے میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔
چیف سیکرٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والی انڈسٹریل لیبر کی فہرستیں تیار کی جائیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے تبلیغی اجتماع کے شرکاء کا 14دن قرنطینہ مکمل ہونے اور حتمی کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ان کو گھر روانہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،پہلے گروپ میں تبلیغی اجتما ع کے465شرکاء شامل ہیں۔
چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ صوبے میں گندم اور دالوں کی بلاتعطل ترسیل کیلئے لائسنس یافتہ ڈیلرز اورپاسکو کے ٹرکوں کو نہ روکا جائے۔اسکے علاوہ بیرون ممالک سے مسافروں کی پاکستا ن آمد کے سلسلے میں لاہور، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، کمشنر لاہور سیف انجم، سی سی پی او ذولفقار حمیداور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اے پی پی /لاہور/نورین











