سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس

117

اسلام آباد  ،15 اپریل (اے پی پی ):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہے جو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہو رہا ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی تجویز چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دی تھی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال اور پارلیمانی نظام کا ر میں درپیش مشکلات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز، سینیٹرز شیری رحمان، عبدالغفور حیدری، مشاہد اللہ خان، ستارہ ایاز، بیرسٹر محمد علی سیف، سجاد حسین طوری، انوارالحق کاکڑ، اورنگزیب خان اورکزئی، جمال دینی، سراج الحق،مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی بھی  شریک ہوے ۔

اے پی پی /سحر /ریحانہ