فیصل ایدھی ، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسیئشن کے نمائندگان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

271

اسلام آباد ،15 اپریل  ( اے پی پی ): ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور مرحوم عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی سمیت

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسیئشن (APTMA)  کے نمائندگان گوہر اعجاز اور عادل بشیر   نے وزیر اعظم عمران خان سے بدھ   کو یہاں ملاقات کی ہے۔

 وزیر اعظم کے  کورونا ریلیف فنڈ میں ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا جبکہ اپٹما کی طرف سے 5 کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کے لیے وزیر اعظم کو پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم  نے کورونا ریلیف فنڈ میں دیے جانے والے عطیے کو سراہا-

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے بحران کے دوران لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے 27 مارچ کو کورونا ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

اے پی پی/ عمار برلاس /قرۃالعین