چاغی ، 18اپریل(اے ی پی ):سیندک پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی ایم سی سی اور ایم آر ڈی ایل کی جانب سے چاغی کے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ آج بھی مقامی انتظامیہ کے افسران نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو راشن دیا۔
راشن کی تقسیم کے دوران مقامی انتظامیہ کے افسران نے تصدیق کے بعد مستحق افراد کو راشن دیا ، جس میں آٹا، گھی، چاول، چینی، دالیں، چائے، صابن وغیرہ شامل تھے۔ اس دوران ایم آر ڈی ایل کے نائب صدر خالد گل امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے تھے۔ نواحی علاقے کرودک اور گرد و نواح میں درجنوں مستحق خاندانوں کو راشن دیا گیا جبکہ دالبندین کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ،جو مستحق خاندانوں کی ایک ماہ کی ضرورت پوری کرسکتا ہے۔ ایم آر ڈی ایل کے نائب صدر خالد گل کے مطابق ایم سی سی اور ایم آر ڈی ایل مشکل وقت میں چاغی کے غریب عوام کی مدد کرنے میں پیش پیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم آر ڈی ایل کے چیرمین خوشوپنگ کی کوششوں سے پندرہ ملین سے زائد کی راشن کراچی کے سپر اسٹورز سے خریدی گئی، راشن کی فراہمی پر مستحق افراد نے ایم آر ڈی ایل کا شکریہ ادا کیا۔
اے پی پی /علی رضا رند/قرۃالعین