کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی اور منصوبوں کی تکمیل سے ہر شہر ی اپنے شہر میں مثبت اور خوشگوار تبدیلی محسوس کرینگے وز؛یر اعلیٰ بلوچستان

208

کوئٹہ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کی ضروریات کو دیکھتے ہوۓ سڑکوں کی  نکاسی آب کے نظام اور فٹ پاتھوں کی تعمیر کے  لیےخطیر فنڈز مختص کئے  گئےہیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر ی اپنے شہر میں ایک مثبت اور خوشگوار تبدیلی محسوس کرینگے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کی مختلف سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے منصوبے میں شامل سرکلر روڈ کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران کیا ،محکمہ مواصلات وتعمیرات کے حکام نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔

 وزیر اعلیٰ نے سڑک کی تعمیر کے معیار کا جائزہ لیتے ہوۓ کہا کہ ماضی میں مئی اور جون کے مہینوں میں سڑکوں کی جلد بازی میں کارپٹنگ  کر دی جاتی تھی اور چند ماہ میں ہی سڑکیں دوبارہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی تھیں، وزیر اعلیٰ نے سختی سے ہدایت کی کہ تعمیر اتی کاموں کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جاۓ گا انہوں نے سڑکوں کے کنارے بارشوں کے پانی کے لیے ڈرینیج  کی تعمیر اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے منصوبوں کو بھی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی-

 اے پی پی / محمد بلال/قرۃ ا؛عین