سکھر میں کرونا کا ایک مریض جان کی بازی ہار گیا، علاقے میں اموات کی تعداد دو ہو گئی

147

سکھر،19اپریل(اے پی پی ):سکھر کے سول اسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں داخل ٹکر محلہ کا مکین 61 سالہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم آج  کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد سکھر میں کرونا سے اموات  کی تعداد دو ہوگئی ہے ۔

رابطے پر  سکھر سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر تسلیم خمیسانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریض کو کھانسی کی تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا جس کے بعد گمبٹ اسپتال سے مریض کا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا تھا۔

 تدفین میں متوفی کے اہل خانہ میں سے چند افراد شریک ہوئے جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری ٹکر محلہ پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کیا جارہا ہے۔اس سے قبل سکھر کے علاقے جناح چوک کی مکین ستر سالہ خاتون بھی  کرونا کے باعث جان کی بازی ہار چکی تھی۔

اے پی پی /اطہراللہ/قرۃالعین