ٹنڈو محمد خان؛قرنطینہ سینٹر میں قیام پزیر 15 میں سے 12 افرادکے رزلٹ نگیٹیو آگئے

106

ٹنڈو محمد خان،19 اپریل(اے پی پی ):ٹنڈو محمد خان کے اولیول اسکول کے قرنطینہ سینٹر میں قیام پزیر 15 میں سے 12 افرادکے رزلٹ نگیٹیو آگئے، تین کے پازیٹو آنے پر انہیں ضلعی سرکاری اسپتال ٹنڈو محمد خان داخل کردیا گیا۔

تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے جن 12 افراد کا رزلٹ نگیٹیو آیا ہے انہیں ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں سے لا کر او لیول اسکول کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا، جنہیں اب ان کے  آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جارہا ہے۔

اے پی پی /عبدالرحمن شیخ/حامد