لاہور, 20اپریل(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے فیصل آباد چیمبر، کار ڈیلرزایسوسی ایشن اور تاجر تنظیموں کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔تاجر تنظیموں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ چھوٹے تاجر لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر ہیں،محدود کاروبار کی اجازت دی جائے۔ تاجروں نے مارکیٹس باری باری کھولنے کی تجویز بھی دی۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی سیکٹر کھولا ہے، اس سے وابستہ چھوٹے کاروباربھی کھولے جائیں ، کاروبار محدود وقت کیلئے کھولنے کی اجازت دی جائے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بیماری کو بھی ختم کرنا ہے اور تجارت کو بھی بچانا ہے، کورونا کی خطرناک وباء سے پاکستان سمیت پوری دنیا پریشان ہے،تاجروں اور صنعتکاروں کا نمائندہ ہوں، تجاویز وفاقی حکومت کے سامنے رکھوں گا،کاروبار اور صنعت کا پہیہ چلنے سے بھی معیشت آگے بڑھتی ہے
صوبائی وزیر نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا پروگرام بھی بنایا ہے، تاجر اور حکومت ایک پیج پر ہیں، ملکر آگے بڑھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی مشکلات کا ادراک ہے۔
اے پی پی / لاہور /ریحانہ











