میرپور ماتھیلو میں نجی کھاد فیکٹری کی جانب سے سول اسپتال میں جراثیم کش واک تھرو گیٹ نصب

147

گھوٹکی،20اپریل(اے پی پی ):سول اسپتال میں نصب کیے گئے سینٹائزڈ  واک تھرو گیٹ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر شہریار خان نے کیا۔

 اس موقع پر موجود نجی کھاد فیکٹری کے ریزیڈنٹ مینیجر محمد سلیم چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خودکار سینسرز کے ذریعے کام کرنے والے جراثیم کش واک تھرو گیٹ نصب کرنے کا مقصد آنے والے مریضوں کو وائرس سے بچانا ہے۔، ایسے واک تھرو گیٹ شہروں میں بھی نصب کیئے جائیں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے دوران بیروزگار ہونے والے 28 سو افراد کے خاندانوں کے لیے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا ایک ماہ کا راشن فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے میں سب سے پہلے ایف ایف سی کی جانب سے 200 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر بھی قائم کیا گیاہے۔

ایف ایف سی فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے اور ہم سب مل کر ہی اس وبا ءکا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

اے پی پی /نذیر احمد ملک/نورین