کرونا وائرس ؛ تبلیغی جماعت کےارکان ، منفی رپورٹ آنے پر گھروں کو روانہ

121

شجاع آباد،20 اپریل(اے پی پی ): تبلیغی جماعت کے اراکین کا قرنطینہ جامعہ فاروقیہ سے گھروں کو روانگی کا سلسلہ جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن نے جامعہ فاروقیہ سے مزید 31 افراد  پر مشتمل قافلے روانہ کئے۔جبکہ اس قبل  171 افراد کو بھی روانہ  کیا گیا۔

اس موقع پر کمشنر مبین احسن  نے کہا کہ  تبلیغی جماعت کے تمام ارکین کے میڈیکل ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ ان تمام اراکین کو 14 دن کا کورنٹائن پیریڈ مکمل کرنے کے بعد روانہ کیا گیا ،جبکہ  تبلیغی جماعت کے 7 افراد کا تعلق افغانستان سے تھا۔

کمشنر مبین احسن  نے کہا کہ  قرنطینہ جامعہ فاروقیہ سنٹر میں تبلیغی جماعت کے اراکین نے انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیا،اسسٹنٹ کمشنر احسن مبین نے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری تھا۔

 تبلیغی جماعت کے اراکین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین میزبانی پر اسسٹنٹ کمشنراور انکی ٹیم کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں.

 اس موقع پر اے ایس پی سگھنارملک،سی او میونسپل کمیٹی طارق جاوید اور ریونیو آفیسرجہانگیر ٹانگرا، شفیق الرحمن بھی موجود تھے۔

اے پی پی / شجاع آباد/نورین