بہاولنگر : وزیراعلی پنجاب کا احساس ایمرجنسی کیش سینٹر کا دورہ

289

بہاولنگر،20 اپریل (اے پی پی ):  وزیر اعلی پنجاب  سردار عثمان  بزدار  نے  پیر کو یہاں گورنمنٹ کالج چشتیاں میں  احساس ایمرجنسی کیش سینٹر کا دورہ کیا ،  دورہ کے دوران

وزیر اعلی پنجاب نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک  کی تقسیم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیراعلی نے مستحقین سے رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں مشکلات دریافت کیں اور انکے ازالے کےلئے موقع پر احکامات بھی  جاری کئے۔وزیر اعلی پنجاب کو گندم کی خریداری مہم اور کورونا کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی  ۔

اس کے علاوہ   وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے دانش سکول چشتیاں میں پودا بھی لگایا۔

اے پی پی /قرۃالعین