ٹنڈو محمد خان : احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خواتنف کو رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری

204

ٹنڈو محمد خان ، 20 اپریل (اے پی پی ): ٹنڈو محمد خان میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو 12ہزار نقد رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر مرکز میں موجود خواتین  کا  کہنا تھا  کہ  ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے احسان مند ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہوں نے ہماری مدد کی ۔ انہوں نے  وزیراعظم کے احساس کفالت پروگرام کی تعریف کی اور حکومت کے اس اقدام کو سراہا.

اے پی  پی /عبدالرحمن شیخ /قرۃالعین