ہنگو: کربوغہ شریف میں شدید طوفانی بارشیں

438

ہنگو،20 اپریل(اے پی پی ): کربوغہ شریف میں شدید طوفانی بارشیں جاری  ہیں  جس  کے باعث گلی کوچے سیلاب میں تبدیل ہو کر  رہ  گئے ہیں ،شدید بارشوں کے نتیجے  میں ایک   مکان کی چھت  بھی  گری   تاہم  کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ  سیلابی پانی میں  بہہ کر ایک درجن سے زائد گائے اور بھینس پانی میں  ہلاک ہو چکے  ہیں ۔

اے پی پی /ہنگو/حامد