کرونا وائرس کو شکست دینے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی: اسپیکر قومی اسمبلی

124

اسلام آباد ،20  اپریل (اے پی پی ):  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے COVID-19 سے لڑنے کے لئے سیاسی جماعتوں  کے مابین وسیع البنیاد حکمت عملی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ، “پارلیمانی نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر سکتے ہیں اور عام لوگوں کو درپیش معاشی اور صحت کے چیلنجوں کے مابین توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا وائرس سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اسپیکر نے کہا کہ صرف مشترکہ وسیع البنیاد حکمت عملی تیار کرنے کے لیے سیاسی نمائندوں کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔  اسپیکر نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے متفقہ بیانیہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کمیٹی کی سفارشات کو فوری طور پر نافذ کرنے کےلیے فالو اپ طریقہ کار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس کا اختتام کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں خصوصاً پنجاب ، کے پی کے اور بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا تاہم وزیر صحت پنجاب کی تعریف کی جنہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت متاثرہ مریضوں کے ٹیسٹ اور علاج معالجے کی سہولیات میں اضافہ کرچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر مملکت برائے سیفران کے ماتحت کورونا متاثرہ افراد پر ایک فنکشنل کمیٹی اس معاملے پر تبادلہ خیال کررہی ہے اور تمام متعلقہ محکمے اس میں شامل ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تبلیغی جماعت کے تمام ممبروں کو رمضان سے قبل ان کو ان کے گھروں بھیجنے  کے انتظامات کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کمیٹی کے ممبروں کو ان کی قیمتی آراء  دینے پر شکریہ ادا کیا اور پارلیمانی کمیٹی کا اگلا اجلاس اگلے پیر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔

اے پی پی /صاءمہ/ریحانہ