صوبائی وزیر توانائی کی جانب سے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے پی پی ایز کا عطیہ

125

ملتان،20اپریل(اے پی پی): وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک کی طرف سے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے پی پی ایز کا عطیہ دیا گیا۔وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک  نے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کا عطیہ وی سی  نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے حوالے کیا۔ حفاظتی سامان میں کٹس،این 95 ماسک ،سینیٹائزرز اور کلوروکوئین ٹیبلٹ شامل  ہیں۔

وزیرتوانائی پنجاب نے کہا کہ ڈاکٹرز اور سٹاف کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر برسرپیکار ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹرز اور سٹاف کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے بروقت اور مؤثر فیصلے کئے ہیں۔

ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ  کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کےساتھ ساتھ متاثرین کی ریلیف کے تیز ترین اقدامات کئے گئے ہیں ۔امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی ریلیف کا کام ابھی شروع نہیں کیا جا سکا۔لاک ڈاون سے متاثرہ اور غریب لوگوں کو 12 ہزار روپے امداد کی فراہمی ایک مثالی اقدام ہے۔

اس موقع پر وی سی نشتر ہسپتال ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نے کہا کہ پی پی ایز کا عطیہ دینے پر نشتر انتظامیہ اور ڈاکٹرز تہہ دل سے مشکور ہیں ۔کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے فنڈز اور آلات کی اب کوئی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں،تشویش کی کوئی بات نہیں۔ شہری حکومت کے اقدامات پر عمل کریں تو کورونا وائر س پر جلد مکمل کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔

 پرنسپل نشتر میڈیکل یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرافتخار حسین اور ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اے پی پی/اصغر خان/نورین