اسلام آباد،20اپریل(اے پی پی ): خیبر پختو نخواہ کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کہا کہ صوبے میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور پھیلاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔ لاک ڈاون وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔
وڈیو لنگ کے ذریعے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتےہوئے تیمور جھگڑا نے صوبے کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کے حوالے سے انتظامیہ سختی سے اقدامات کر رہی ہے ، غریب خاندانوں کو احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے ذریعے مدد فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔شروع کے مقابلے میں صوبے میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے صوبے نے اپنے فنڈز کے ذریعے طبی سامان اور آلات خریدے ہیں جبکہ صوبے میں ڈاکٹروں کی تعداد بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کیلئے ایک لاکھ این 95 ماسک حفاظتی کٹس بھی خرید ی ہیں۔
اے پی پی /صائمہ /نورین











