ملتان؛ جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے تبلیغی مرکز، ابدالی مسجد کو نماز پنجگانہ کیلئے کھول دیا گیا

243

ملتان، 21 اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے تبلیغی مرکز ابدالی مسجد کو نماز پنجگانہ کے لئے کھولنے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعدمسجد انتظامیہ نے  باجماعت نماز کی ادائیگی کا آغاز کر دیا ہے، مسجد انتظامیہ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ایس او پیز پر عمل کرنیکی پابند ہو گی۔

یاد رہے کہ ابدالی مسجد کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دے دیا گیا تھا جس میں تبلیغی جماعت کے 398 ارکین قیام پذیررہے۔کورونا ٹیسٹ میں نیگٹیو رزلٹ کے حامل تبلیغی جماعت کے اراکین کو انکے اضلاع میں روانہ کردیا گیا تھا اور میڈیکل ٹیسٹ میں پازیٹیو آنے والوں کو لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا تھا ۔ ابدالی مسجد میں مقیم میڈیکل ٹیسٹ رزلٹ  کے منتظر دو اراکین کوگزشتہ روز لیبر کمپلیکس قرطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ابدالی مسجد  انتظامیہ کے حوالے کرنے سے پہلے اس کی مکمل  ڈس انفکشن اور صفائی کی گئی۔ڈس انفیکشن میں ریسکیو1122 کے باوزر اور ریسکیور نے حصہ لیا اور مسجد کے پورے احاطے کو کیمیکل ملے محلول سے واش کیا گیا جب کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے مسجد کے اندرونی حصے، صحن اور پارکنگ ایریا کی صفائی کی اور  کمپنی کی خصوصی ٹیم نے مشینوں کے ذریعے  انڈور ڈس انفیکشن بھی کی۔

اے پی پی /ملتان/حامد