کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

118

 

راجن پور،22 اپریل (اے پی پی ): صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے قرنطینہ سینٹر راجنپور دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ قرنطینہ سنٹر راجن پور میں کورونا وائرس کے 85مشتبہ مریض داخل تھے۔کورونا وائرس کےمریضوں میں سے 60مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بار بار حفاظتی تدابیرپر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے،صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے دس ہزار سے زائد تشخیصی ٹیسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اہم کاوش ہے، اس موزی وباء کرونا سے بچائو کیلئے وذیراعظم پاکستان عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر مربوط حکمت عملی کے تحت انتظامات، اور وسائل کو یقینی بناکر قوم کے دل جیت لیئے ہیں ،ہم پرعزم ہیں بہت ہی جلد اسی موزی وباء سے پاکستان سوفیصد کلین ہوجائیگا، اپوزیشن مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پر تنقید کی بجائے ملکی اور قومی مفاد کیلئے اپنی زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت کردار ادا کرے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک، اور ضلعی انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

اے پی پی /راجن پور/ریحانہ