اسلام آباد ، 22 اپریل (اے پی پی): وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی جنید اکبر اور صالح محمد نے بدھ کو ملاقات کی۔ ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو اپنے حلقوں میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کے بارے آگاہ کیا۔
ملاقات میں اپنے حلقوں کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل کے بارے میں وزیرِ اعظم آ گا ہ کیا ۔ ارکان اسمبلی نے کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کمزور طبقوں کو ریلیف و مالی معاونت فراہم کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے حلقے کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں متحرک کردار ادا کریں۔
اے پی پی /ڈیسک /ریحانہ











