احساس پروگرام کے تحت پہلی کیٹگری میں 80 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے: ثانیہ نشتر

252

اسلام آباد، اپریل 23 (اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون خصوصی براۓ سماجی تحفظ و تخفیف غربت، چیر پرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت پہلی کیٹگری میں 80 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، دوسری کیٹگری میں کام شروع ہو گیا ہے جبکہ تیسری کیٹگری پر جلدی کام شروع ہو جاۓ گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوۓ انھوں نے کہا کہ دو ہفتے سے احساس ایمرجنسی کیش ڈسٹریبیوشن سینٹرز کام کر رہے ہیں۔ پچھلے 14 دنوں میں 5.57 ملین لوگوں کو 12 ہزار روپے ایمرجنسی کیش کی تقسیم ہو چکی ہے اور اب تک 69 بلین کیش دیا جا چکا ہے۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ ایس ایم ایس سروس جو 19 اپریل کو بند ہو گٸ تھی اس میں کل 14 کروڑ 64 لاکھ میسج تھے جس میں سے 3 کروڑ 50 لاکھ  درخواستیں مسترد کی ہیں۔ احساس پروگرام کے سوشل میڈیا پہ جو میسج بھیجے جاتے ہیں انکا جائزہ لیا جاتا ہے۔کچھ لوگوں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ احساس ا کیش کی ہیلپ لائن مصروف رہتی ہے، وہ لوگ سوشل میڈیا پہ رابطہ کریں، ایسے تمام لوگ جنھوں نے اموات درج نہیں کروایں وہ نادرا سے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کریں تاکہ رقم خاندان کے کسی دوسرے فرد کے حوالے کی جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ پروگرام میں جہاں کچھ شکایات موصول ہوٸ ہیں کہ لوگوں کہ پیسے ضبط کیے جا رہے ہیں وہاں ان لوگوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے اور 100 کے قرین ایف آٸ آر درج کی جا چکی ہیں۔

اے پی پی/سدرہ  /ریحانہ