ہنگو،23اپریل(اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ اورہنگوپولیس کی ایک اور کامیاب کارروائی،غیرمعیاری اورمضرصحت پوپس اورچپس تیار کرنے والی دوفیکٹریاں سیل کردی گئیں،فیکٹری مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔کارروائی اے سی نعمان وزیر،ڈی ایس پی ہیڈکواٹراسدزبیرخان اور ایس ایچ او شاہ دوران خان نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ سٹی کےعلاقوں پاس کلے اورمحلہ سنگڑہ میں خفیہ اطلاعات پر کی۔
کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کرلئےگئے ہیں ۔ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر نعمان وزیر کے مطابق شہر بھر میں غیرمعیاری اورمضرصحت اشیاءبنانے والوں کے خلاف آپریشن تیز کردیاگیاہے،انسانی صحت اور بچوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت کسی کوہرگزنہیں دی جائے گی۔
اے پی پی /روح اللہ/حامد