ملتان:پنجاب انصاف امداد پروگرام ، لاک ڈاون کے متاثرین کو امداد کی ترسیل اگلے ہفتے متوقع

379

ملتان،30 اپریل (اے پی پی ): پنجاب انصاف امداد پروگرام کے تحت لاک ڈاون کے متاثرین کو امداد کی ترسیل اگلے ہفتے متوقع ہے،پروگرام کے تحت صوبہ کے 25 لاکھ متاثرین کو 12ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے،مالی امداد پہلے سے قائم احساس کفالت سنٹرز کے ذریعے دی جائے گی ۔

سرکٹ ہاؤس میں انتظامات کے جائزہ  کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے متاثرین کی مالی مدد کا تیسرا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے،  متاثرین کی فہرستیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فراہم کرے گا۔ضلع میں پہلےاور دوسرے مرحلے میں تقریبا1لاکھ40 ہزار متاثرین کو1ارب 70 کروڑ روپے فراہم کئےگئے ہیں ۔

تمام متعلقہ افسران کو تیسرے مرحلے کے انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے  ہوئے ڈپٹی کمشنر   کا کہنا  تھا کہ کفالت سنٹرز پر متاثرین کے بیٹھنے کے بہترین انتظامات کئے جائیں، تمام احساس کفالت سنٹرز کی ڈس انفکشن کی جائے اور متاثرین کے لئے پینے کے پانی اور ہاتھ دھونے کا انتظام  بھی کیا جائے۔

اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے ڈی سی  عامر خٹک کا مزید  کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں تمام اے ڈی سیز،اے سیز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے  شرکت کی ۔

اے پی پی /ملتان/قرۃالعین